7 اپریل، 2023، 5:13 PM

پاکستانی چیف جسٹس کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

پاکستانی چیف جسٹس کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

وکیل نے یہ شکایت پنجاب، کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

News ID 1915759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha